Different People From Balochistan Joins Hand With PTI

274

اللہ جسے چاہتا ہے عزت دیتا ہے: پی ٹی آئی چھا گئی ، ایک ہی دن میں لاکھوں کا ووٹ بنک رکھنے والے متعدد رہنماء اور معززین نے عمران خان سے ہاتھ ملا لیا ، پارٹی میں جشن کا سماں اور مٹھائیوں کی تقسیم

حب پاکستان تحریک انصاف ضلع لسبیلہ سینئر باڈی کی جانب سے اکرم کالونی میں سولنگی برادری ،اور جتوئی برادری کے سینکڑوں نوجوانوں و بزرگوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر سینئر رہنماء میر محمد ایوب رند،میر غلام حسین لاشاری، شاہنواز محمد حسنی،عبدالصمد بندیجہ نے شمولیت کرنے والے نوجوانوں اور بزرگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان صاحب نے ملک میں 21-22سالوں سے غریب عوام ،مظلوم قوم کی آوازکواور انکے حقوق کی خاطر دن رات جدوجہد جاری رکھی ہے۔

ملک میں واحد سیاسی لیڈرعمران خان ہیں جنہوں نے کرپشن کے خلاف آواز بلند کی ہے اگر سابق وزیر اعظم نواز شریف نااہل نہیں ہوتے توملک میں مزید کرپشن کا راج ہوتا لیکن عمران خان کے جدوجہد اور جے آئی ٹی کمیٹی کے ممبران کی محنت کی وجہ سے آج ایک کرپٹ وزیر اعظم اپنے گھر روانہ ہوچکے ہیں سپریم کورٹ آف پاکستان کا بہادرانہ فیصلہ آنے کے بعد غریب عوام کی امیدیں سپریم کورٹ آف پاکستان کے اور ہائی کورٹ دیگر عدالتوں پرامیدیں بہال ہوئی ہیں اگرملک کا بادشاہ کرپشن کے کیس میں نااہل ہوسکتا ہے تو غریب عوام کو بھی ان عدالتوں سے انصاف کی امیدیں بلکل قائم و دائم ہیں۔جس میں ملک میں وزیر اعظم کرپشن خور ہواس ملک کا اللہ ہی حافظ ہے اب عدالتوں میں غریب اور امیرکے لئے قانون برابر ہے ۔

پی ٹی آئی نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے اور کرتا رہے گا پی ٹی آئی نے ہمیشہ ضلع لسبیلہ کے اندرمزدوروں اور غریب عوام کے مسئلے مسائل اجاگرکرنے میں ہمیشہ اہم کردار اداکیا ہے سولنگی برادری اور جتوئی برادری شمولیت کرنے والے بزرگوں اور نوجوانوں میں جمعہ خان سولنگی ،محمد صالح جتوئی ،محمد عمر جتوئی، محمد ریاض سولنگی،امیر بخش سولنگی،غلام نبی سولنگی،اللہ داد سولنگی،پاکستان تحریک انصاف،سینئر باڈی کی قیادت میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر سینئر باڈی کے رہنماؤں نے شمولیت کرنے والے تمام دوستوں کو پی ٹی آئی میں ممبر بننے پر مبارکباد پیش کی اور انہوں نے کہا کہ اکرم کالونی میں نئے شمولیت کرنے والے ساتھی چیئرمین عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچانے میں اہم کردار اداکریں گے تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جنہوں نے ہمیشہ غریب عوام حقوق اور انصاف کی خاطر وفاق میںیا صوبے میںآواز بلند رکھی انشاء اللہ سال 2018 ؁ء میں چیئرمین عمران خان اور صوبائی صدر سردار یار محمدرند کی قیادت میں کامیابی حاصل کریگی۔سردار یار محمد رند کی پی ٹی آئی میں آنے کی وجہ سے بلوچستان میں پی ٹی آئی دن بدن مضبوط ہوتی جارہی ہے اور لوگ کونے کونے سے شمولیت اختیار کررہے ہیں بلوچستان میں سردار یار محمد رند کی محنت جدوجہد سے انشاء اللہ پی ٹی آئی کی بلوچستان میں حکومت ہوگی۔انہوں نے کہاکہ لسبیلہ کے اندرپی ٹی آئی کا پیغام تمام تحصیلوں میں جلد پہنچائیں گے اور شمولیتوں کا سلسلہ جاری و ساری رکھیں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ لسبیلہ کے اندرصنعتی زون میں مزدوروں کو کمپنیوں سے بے دخل کیا جارہاہے جس کی پاکستان تحریک انصاف شدید الفاظوں میں مزمت کرتی ہے فیکٹری مالکان کو بتایا جاتا ہے کہ لسبیلہ کے مقامی لوگوں کے حقوق پر ڈاکا ڈالنے نہیں دینگے اور مقامی لوگوں کو روزگار فراہم کیا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here