Hanif Abbasi Want To Apologize Imran Khan Over Character Assassination

4228

حنیف عباسی کا ن لیگ سےاپنے راستے الگ کرنے کا فیصلہ

سلام آباد نوازشریف کا غصہ برداشت نہ ہوا،حنیف عباسی کا انتہائی اقدام،ن لیگ سے راستے ہمیشہ کیلئے الگ کرنے کا فیصلہ ۔ 92نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق نواز شریف حنیف عباسی پر سخت برہم ہو گئے ۔قائدین کے درمیان نواز شریف نے حنیف عباسی کو جھاڑ پلاتے ہوئے کہا کہ وہاں تو 20ہزار بندے بھی نہیں تھے ، کدھر ہیںتمہارے دو لاکھ بندے؟آئندہ مجھے اپنی شکل بھی نہ دکھانا۔قائد کی جانب سے جھاڑ پلانے پر حنیف عباسی نے کہا کہ شاید کنٹینر کے اندر سے آپ کو صحیح سے نظر نہیں آئے۔تاہم نواز شریف کی امید وں کو چکنا چور کرنے اور راولپنڈی میں ن لیگ کا پاور شو فلاپ کرنے میں حنیف عباسی کا بڑا ہاتھ ہے ۔ایک قومی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ حنیف عباسی نوازشریف کے غیر اخلاقی رویہ سے انتہائی دلبرداشتہ ہیں اور انہوں نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے، ذرائع نے دعویٰ کیا

ہے کہ حنیف عباسی بہت جلد اللہ سے معافی مانگنے کے بعدچیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران سے بھی اپنے رویہ پر معافی مانگیں گےاور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ ن لیگ ہمیشہ کیلئے چھوڑنے کا جلد اعلان کر دیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here