Who Was Involved In Pakistan’s Nuclear Weapons Program ?

960

پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں دراصل کن 3 شخصیات نے کردار ادا کیا؟ ڈاکٹر عبدالقدیر سالوں بعد اصل چہرے سامنے لے آئے

لاہور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ سیاست اور مخالفت اپنی جگہ مگر ملک کو ایٹمی قوت بنانے میں ذوالفقار علی بھٹو، ضياء الحق اور بے نظیر بھٹو کا کردار اہم ہے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے میرا پیش کردہ ایٹمی پروگرام قبول کرکے اسے شروع کروایا اور بے نظیر بھٹو نے اس کیلئے فنڈز فراہم کئے جس سے ہم نے ایٹمی میزائل بنائے جبکہ ضياء الحق نے عالمی دباﺅ کے باوجود جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایٹمی دھماکے کرنے کی اجازت دی۔ اگر اس وقت ذرا سی بھی تاخیر ہوتی تو ہم یہ دھماکے نہ کرسکتے، ہم ایٹم بم بناسکتے ہیں تو دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے ہسپتال بھی بنا کر اسے چلائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال کے 300 بستروں پر مشتمل نئے بلاک کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شوکت ورک، چیئرمین متروکہ وقف املاک صدیق الفاروق، مجیب الرحمان شامی، عبدالجبار مرزا، ڈاکٹر سید الہٰی اوردیگر نے بھی خطاب کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here