Did Maryam Nawaz Changed Her Religion On Iqama

5686

بریکنگ نیوز سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی بڑی بیٹی نے اسلام چھوڑ کر ہندو مذہب اختیار کر لیا

اسلام آباد سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے بارے میں حیران کن انکشاف منظر عام پر آگیا۔مریم نواز نے ہندو مذہب اختیار کر لیا ،منظر عام پر آنے والے اقامہ میں نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے خود کو غیر مسلم ظاہر کیا ہے، تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر مریم نواز سے منسوب ایک اقامہ گردش کر رہا ہے جس میں ان کے نام کے ساتھ والد اور شوہر کا نام بیک وقت لکھا گیا ہے، منظر عام پر آنے والے اقامہ کے مطابق مریم نواز مذہب اسلام چھوڑ کر ہندو مذہب اختیار کر چکی ہیں۔اقامہ میں مریم نواز کا نام ’مریم صفدر نواز شریف‘ درج ہے ۔ عربی زبان میں بنے ہوئے اس اقامہ میں مریم نواز کو غیر مسلم ظاہر کیا گیا ہے اور یہ سعودی عرب کا اقامہ ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے ایک ٹی وی پروگرام کے دوران مریم نواز کے اقامے کا معاملہ اٹھایا تھا۔خیال رہے کہ مریم نواز کے اقامے کی آزاد ذرائع سے درست یا جعلی ہونے کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

اضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف پاناما کیس میں اقامہ نکلنے پر ہی نا اہل قرار پائے تھے ۔ یاد رہے اس سے قبل جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے لیگ کے وفاقی وزیر کی صاحبزادی کی جانب سے ہندو مذہب اختیار کرلیا ہے۔ انہوں نے اپنے گھر میں ایک مندر بنا رکھا ہے جہاں کئی ہندو دیوتاوں کی مورتیاں ہیں۔ خاتون باقاعدگی سے ان مورتیوں کی پوجا کرتی ہیں جبکہ انہوں نے اپنے وٹس ایپ نمبر پر بھی ہندو دیوتاوں کی تصاویر بھی لگا رہی ہیں۔ اہل علاقہ مزید بتاتے ہیں کہ خاتون کے گھر کئی ہندو یوگیوں کو بھی آتےجاتے دیکھا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here