Mufti Abdul Qavi Health Report Reveals

849

مفتی قوی کو کیا بیماری لاحق ہے؟ میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آتے ہی پولیس اہلکاروں کی دوڑ  یں لگ گئیں

ملتان قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتار مفتی عبدالقوی کی انجیو گرافی رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ ان کے دل کی بائیں شریان بند ہے۔ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ایم ایس ڈاکٹرظفر علوی کا کہنا ہے کہ مفتی عبدالقوی کی سی ٹی انجیو گرافی کی گئی ہے جو 4 ڈاکٹرز کے پینل نے کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مفتی عبدالقوی کے دل کی بائیں شریان بند ہے یہ موڈریٹ ڈیزیز ہے جس کیلئے ان کی دوبارہ انجیو گرافی کی جائے گی۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مفتی عبدالقوی کو طبیعت سنبھلنے تک ہسپتال سے ڈسچارج کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ، ان کی طبیعت سنبھلنے پر ہی دوبارہ انجیو گرافی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ2016 میں مفتی عبدالقوی کے دل میں اسٹنٹ ڈالے گئے تھے ، ڈاکٹرز کے مطابق پریشانی کے حالات میں اسٹنٹس میں رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے۔ مفتی عبدالقوی ماڈل گرل قندیل بلوچ کے قتل کیس میں 4روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی حراست میں ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here