Nawaz Sharif Suffering From Dangerous Disease?

439

شریف خاندان پر قیامت ٹوٹ پڑی : کلثوم نواز کے بعد نواز شریف کے بھی خطرناک بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف

اسلام آباد نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی آفتاب اقبال نے کہا کہ ہر اس شخص پر، جس نے اقتدار میں رہتے ہوئے اس کا ناجائز استعمال کیا ہے، آج بُرا وقت آیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اس وقت گرہن اور بد نصیبی کی ایک تہہ میں اٹے ہوئے ہیں۔ اور ان کے قدم بھی اتنے سبز ہو گئے ہیں کہ قطر گئے تو قطری پکڑے گئے، سعودی عر ب گئے تو کرپشن کیس میں ان کے سارے خیر خواہ اندر ہو گئے ۔ انگلینڈ گئے تو پیراڈائز لیکس میں ملکہ برطانیہ کا نام آ گیا۔ اب تو انہیں عنقریب امریکہ بھیجا جانا چاہئیے تاکہ ڈونلڈ ٹرمپ کا بھی کچھ ہو۔آفتاب اقبال نے بتایا کہ نواز شریف کو بیماری لاحق ہے جس کا ہم پہلے بھی تذکرہ کر چکے ہیں۔ 2011میں ان کو جو ہارٹ کا مسئلہ ہو گیا تھا تب خون کا ایک لوتھڑا ان کے جسم میں رہ گیا تھا جس کا ان کے دماغ پر بے حد اثر ہے اور اب وہ امنیزیا کا شکار ہو گئے ہیں۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے کچھ ٹیسٹ لیے گئے جس میں ان کو حلق کا کینسر تشخیص ہوا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here