دنیا کی وہ مہنگی ترین ایئر لائن کمپنی جسے دنیا کی چار بڑی کمپنیوں نے مل کر خریدنے کا فیصلہ کیا

168

دنیا کی وہ مہنگی ترین ایئر لائن کمپنی جسے دنیا کی چار بڑی کمپنیوں نے مل کر خریدنے کا فیصلہ کیا

پیرس: تین الگ الگ براعظموں پر موجود دنیا کی چار بڑی ایئرلائنز نے مل کر 1ارب ڈالر (تقریباً1 کھرب روپے) کی لاگت سے ایک فضائی کمپنی کو خریدنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق ان بڑی ایئرلائنز میں چائنہ ایسٹرن، ڈیلٹا ایئرلائنز، ایئرفرانس اور ورجن اٹلانٹک ایئرویز شامل ہیں۔ چاروں کمپنیوں میں معاہدے کے مطابق چائنہ ایسٹرناور ڈیلٹا ایئرلائنز دونوں ایئرفرانس کا 20فیصد حصہ خریدیں گی جبکہ ایئرفرانس، ورجن اٹلانٹک ایئرویز کا 31فیصد خریدے گی۔

اس طرح یہ کمپنیاں 1.2ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرکے ” سپر ایئرلائن“ بنائیں گی۔رپورٹ کے مطابق ان فضائی کمپنیوں کے اس اقدام کا مقصد یورپ اور امریکہ کے درمیان موجود مصروف ترین ایئر کوریڈور میں باہمی اشتراک کو مضبوط کرنا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here