We Are Ready For Nuclear Attack On China – American Admiral Statement Stirred Into the World ?

156

صرف حکم کا انتظار ہے ۔۔چین پر جوہری حملے کیلئے تیار ہیں امریکی ایڈمرل کے بیان نے دنیا میں ہلچل مچا دی۔۔کیا ہونے جا رہا ہے؟

اسلام آباد: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر چین پر جوہری حملہ کر سکتے ہیں، امریکی ایڈمرل اسکاٹ سوفٹ کاسکیورٹی کانفرنس سے خطاب۔ تفصیلات کے مطابق بحرالکایل میں تعینات امریکی نیوی بیڑے کے کمانڈر ایڈمرل اسکاٹ سوفٹ نے آسٹریلیا کی نیشنل یونیورسٹی میں منعقدہ سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر چین پر جوہری حملہ کر سکتے ہیں۔انہوںنے یہ بات کانفرنس میں شریک ایک شخصکے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہی جس میں ان سے پوچھا گیا تھا کہ کیا امریکی فوج اپنے سربراہ کا ہر حکم ماننے کی پابند ہے۔ ایڈمرل اسکاٹ سوفٹ کا کہنا تھا کہ ا مریکی فوج کے کمانڈر انچیف کی حکم عدولی کسی طور پر درست قرار نہیں دی جا سکتی امریکی فوج میں شمولیت کرنے والا ہر فوجی اس بات کا حلف اٹھاتا ہے کہ وہ کمانڈر انچیف کا وفادار رہے گا۔ واضح رہے کہ امریکہ میں تینوں مسلح افواج کا سربراہ یعنی کمانڈر انچیف ملک کا صدر ہوتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here