Saudi Billionaire Playboy Adnan Khashoggi Dies

793

Saudi Billionaire Playboy Adnan Khashoggi Dies


سعودی عرب کا کھرب پتی اسلحہ ڈیلر اور پلے بوائے عدنان خشوگی آج 82سال کی عمر میں لندن میں انتقال کر گیا. میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 1980ءکی دہائی میں عدنان خشوگی کی دولت 4ارب ڈالر (تقریباً 4 کھرب روپے)تھی اور وہ دنیا کے چند امیر ترین افراد میں سے ایک تھا.
وہ مکہ مکرمہ میں پیدا ہوا، اس کا والد محمد خشوگی پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر اور سعودی فرماں رواں کا ذاتی معالج تھا. سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان ہونے والے اسلحے کے بیشتر معاہدے عدنان ہی نے کروائے تھے. وہ دنیا بھر میں حکومتوں اور اسلحہ ساز فیکٹریوں کے مابین معاہدے کرواتا تھا.

اس کاروبار میں موجود دوسرے لوگ یہ کام خفیہ کرتے تھے لیکن عدنان کھلے عام پارٹیوں میں اسلحے کے سودے طے کرتا تھا. وہ اکثر ہالی ووڈ فنکاروں کی پارٹیوں میں یہ کام کیا کرتا تھا. رپورٹ کے مطابق جب ایران پر عالمی پابندیاں عائد ہو چکی تھیں تب بھی عدنان خشوگی نے امریکہ اور ایران کے درمیان اسلحے کی خریداری کا ایک معاہدہ کروایا تھا جس کے تحت امریکہ نے ایران کو اسلحہ فروخت کیا تھا.عدنان خشوگی نے اپنی تمام عمر ایک پلے بوائے کے طور پر گزاری. اس نے دو شادیاں کیں اور 11لونڈیاں بھی رکھیں. اس کے علاوہ بھی اس کے کئی معاشقے منظرعام پر آئے.اس کی لونڈیوں میں روکسی کی
بانی جل ڈوڈ (Jill Dodd)بھی شامل ہے جس نے اپنی حال میں شائع ہونے والی خودنوشت میں اس کا اعتراف بھی کیا ہے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here