بھارتی حکومت نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو اشتہاری مجرم قرار دیدیا

166

بھارتی حکومت نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو اشتہاری مجرم قرار دیدیا

ممبئی:   معروف اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو اشتہاری مجرم قرار دے دیا گیا ہے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق مرکزی تفتیشی ایجنسیوں انفورسمینٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور نیشنل انویسٹی گیشن (این آئی اے) نے ان کی تمام جائیداد ضبط کرنے کاعمل شروع کر دیا ہے۔ این آئی اے نے گزشتہ ہفتے ڈاکٹر نائیک کو مفرور قرار دینے کی درخواست دائر کی تھی۔ بھارتی تفتیشی اداروں کا الزام ہے کہ ڈاکٹر نائیک نے اپنی تقاریر کے ذریعے مختلف فرقوں کے درمیان منافرت پھیلائیاور نوجوانوں کو انتہاء پسند سرگرمیوں میں ملوث کیا۔

بنگلا دیش میں ایک دہشتگردانہ حملہ کے ملزم کے بارے میں اس بات کا انکشاف ہوا تھا کہ وہ ڈاکٹر نائیک کی تقاریر سے متاثر تھا۔ رواں سال اپریل میں ان کیخلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا گیا تھا۔ کیس درج کرنے کے ایک روز بعد حکومت نے ان کی تنظیم اسلامک ریسرچ فاونڈیشن(آئی آر ایف) پر پابندی عائد کر دی۔ این آئی اے نے ان کے خلاف 18 نومبر 2016ء کو غیر قانونی اور ناپسندیدہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں کیس درج کیا تھا۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here