Tunisia Health Minister Slim Chaker Dies After Charity Run

477

انا اللہ وانا الیہ راجعون: کینسر کے بارے میں آگاہی تقریب کے دوران ’’ وزیر صحت‘‘ انتقال کر گئے

تیونس تیونس کے وزیرصحت کینسر کے بارے میں آگاہی کے لیے ایک میراتھن دوڑ میں شرکت کے بعد خود اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔عرب خبررساں ادارے کےمطابق تیونسی وزیرصحت سلیم شاکر نے دو روز قبل نابل شہر میں کینسر کے بارے میں آگہی اور شعور اجاگر کرنے کے لیے ہونے والی میراتھن دوڑ میں شرکت کی تھی جس کے بعد ان کی حالت اچانک بگڑ گئی تھی۔

انہیں تیونس کے ایک فوجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ کچھ دیرکے بعد حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔سلیم شاکر کا شمار فرانسیسی استعمار کے خلاف جدو جہد کرنے والے تیونسی خاندان سے تھا۔ ان کے ایک بزرگ ھادی شاکر تیونس کے سابق وزیر داخلہ تھے۔تیونس کے سابق صدر زین العابدین بن علی کے خلاف شروع ہونے والی عوامی تحریک انتفاضہ میں بھی پیش پیش رہے۔ بن علی کے ملک سے فرار کے بعد ملک میں قائم ہونے والی حکومتوں میں سلیم شاکر کو متعدد بار وزیر بنایا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here