If You Want To Live A Happy Life, Follow The Sunnah Of Hazrat Muhammad (S.A.W)

156

خوشحال زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو اس سنت رسول اللہ ﷺ پر عمل کریں

تجارت سنت نبویؐ ہے تاجر اپنی شرح منافع کو کم سے کم رکھ کر اپنے کاروبار کو وسعت دے سکتے ہیں. تاجر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتے ہیں، یہ بات سابق ضلع ناظم اٹک میجر طاہر صادق نے مقامی شاپنگ مال میں ٹاپ ٹین گارمنٹس شاپ کی افتتاح تقریب کے موقع پر اپنے افتتاحی کلمات میں کہی،اس موقع پر پروپرائیٹر سید مستجاب حسین کے علاوہ سٹی صدر مسلم لیگ حاجی محمد اکرم خان، احسن رضا، عاصم رضا، شاہد عباس، حیدر علی شاہ، سخاوت شاہ، تقی شاہ، قلزم حیدری کے علاوہ مقامی تاجر برادری بھی موجود تھی، میجرطاہر صادق نے کہا کہ سید مستجاب

حسین مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے اٹک شہر میں راولپنڈی اسلام آباد جیسے میعار کا کاروباری ادارہ قائم کیا ہے،جہاں ارزاں نرخوں پر کوالٹی مصنوعات دستیاب ہونے سے شہریوں کو بہتر ماحول میں خریداری کے مواقع حاصل ہوں گے اٹک شہر میں ترقی کا یہ سفر انتہائی خوش آئند ہے، شہر میں قائم ہونے والے شاپنگ مالز کی تعداد میں اضافہ اور میعاری مصنوعات کے لیے شہر سے باہر جانے کی ضرورت کا ختم ہونا معیشت اور بیروزگاری کے خلاف اچھی علامت کے طور پر لیا جاتا ہے، آخر میں کاروباری مرکز میں برکت اور رزق حلال میں اضافے کے لیے دعا کروائی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here