بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط کے خلاف مقدمہ درج

1798
الہ آباد کی عدالت نے حریت رہنما شبیر شاہ سے ملاقات کرنے پر عبدالباسط کے خلاف ملک دشمنی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔ فوٹو: فائل

نئی دہلی: بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط اور حریت رہنما شبیر شاہ کے خلاف ملک دشمنی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقدمہ درج کرنے کا حکم الہ آباد کی سی جے ایم عدالت نے دیا ہے، رپورٹ کے مطابق وکیل سشیل کمار مشرا نے ضلعی عدالت میں پٹیشن دائر کی تھی کہ پاکستانی ہائی کمشنر نے بھارتی حکومت کے منع کرنے کے باوجود حریت رہنما شبیر شاہ سے ملاقات کی جو سرا سر ملک دشمنی ہے، انھوں نے کہا کہ یہ ملک کے خلاف سازش ہے اور اس پر ہائی کمشنر عبدالباسط اور شبیر احمد شاہ کو طلب کرکے سزا دی جائے۔

ضلعی عدالت کے سی جے ایم نلما سنگھ نے اس درخواست کو منظور کرتے ہوئے کیس دائر کرنے کی ہدایت دی، رپورٹ کے مطابق معاملے کی آئندہ سماعت 5 ستمبر کو ہوگی اور اس پر سب سے پہلے درخواست گزار کا بیان درج کیا جائے گا۔

3 COMMENTS

  1. No need to take it serious. We should not only meet the freedom fighters but also provide them arms and ammunition to defend themselves from the cruel Indian secuirty agencies.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here