Another Famous Politician Form ANP Joins Hand With Imran Khan

543

نصر ومن اللہ وفتح قریب :عمران خان اپنی سیاسی جدوجہد میں سرخرو ہو گئے ، مخالفین کے چھکے چھڑا دینےو الا سیاستدان تحریک انصاف میں شامل ہو گیا

پشاور عمران خان کی سیاسی جدوجہد رنگ لانے لگی ، انتخابات قریب آتے ہی بڑے بڑےسیاسی ناموں تحریک انصاف کے جھنڈے تلے اکٹھا ہونا شروع کردیا ہے۔ان ناموں کی شمولیت دیکھتے ہوئے مخالفین میں کھلبلی مچ چکی ہے ۔اے این پی کے صوابی سے سینئر رہنما اورسابق چیرمین شیر جنگ یوسی شیخ جانہ نے اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سینئر رہنما اے این پی صوابی اور سابقہ چیر مین شیر جنگ یو سی شیخ جانہ اپنے ساتھیوں سمت مستعفی ہوکر پاکستان تحریک انصاف میں شامل اس کے علاوہ افتخار خان ، استیاق ، اشفاق ایاز خان رحیم خان صدر اے این پی شیخ جانہ طارق خان بھی پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ہیں ۔ جبکہ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی سندھ میں شمولیتوں کے حوالے سے قائم سیاسی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس چیئرمین لیاقت علی جتوئی کی صدارت میں جتوئی ہاؤس پر منعقد ہوا۔ اجلا س میں سینئر رہنماء علی حیدر زیدی ، سردار علی اکبر بھنگوار ، سید کاظم علی شاہ ، دیوان سچل شریک اس موقع پر سندھ بھر میں پارٹی میں نئے شامل ہونے والے لوگوں کے حوالے سے مشاورت کی گئی سندھ میں سیاسی شخصیات کی شمولیتکے حوالے سے کمیٹی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو آگاہ کرے گی۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ سندھ و سیاسی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین لیاقت علی جتوئی نے کہا کہ سندھ میں اہم شخصیات جلد تحریک انصاف میں شامل ہونگی۔ کافی لوگ ہم سے رابطے میں ہیں اور جلد دیکھیں گے کہ بہت ساری شخصیات عمران خان کی تحریک کا حصہ بنیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here