’’ نکاح نامہ چھپانا مہنگا پڑ گیا‘‘ عائشہ احد حق ملنے کے قریب ، حمزہ شہباز کے خلاف ایسا اقدام اُٹھا لیا گیا کہ چھوٹے میاں صاحب کی دوڑیں لگ گئیں

420

’’ نکاح نامہ چھپانا مہنگا پڑ گیا‘‘ عائشہ احد حق ملنے کے قریب ، حمزہ شہباز کے خلاف ایسا اقدام اُٹھا لیا گیا کہ چھوٹے میاں صاحب کی دوڑیں لگ گئیں

 نکاح نامہ چھپانا مہنگا پڑ گیا، عائشہ احد کا انتہائی اقدام، حمزہ شہباز مشکل میں پھنس گئے، تفصیلات کے مطابق عائشہ احد کے معاملے پر کمیٹی بنانے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دے دی گئی ہے

درخواست گزار نے اپنے موقف میں کہا کہ حمزہ شہباز صادق و امین نہیں رہے کیونکہ انہوں نے عائشہ احد کے ساتھ نکاح کو چھپایا لہذا عائشہ احد کے الزامات کی روشنی میں ایک تحقیقاتی کمیٹی بنائی جائے، درخواست گزار نےموقف اختیار کیا کہ عائشہ احد پر تھانے میں تشدد کیا گیا اور مارنے کی کوشش بھی کی گئی

اس درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ وزیراعظم پاکستان اور سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو پارلیمانی کمیٹی بنانے کے احکام صادر کرے۔ اس کے علاوہ درخواست گزار نے اپنی درخواست میں کہا کہ نواز شریف، میاں شہباز شریف اور کلثوم نواز کو فریق بنا کر پارلیمانی کمیٹی تحقیقات کرے اور یہ تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ کو دی جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here