لاہورریلی : نوازشریف کا برا وقت شروع ، سب سے قریبی ساتھی ساتھ چھوڑ گئے

1043

لاہورریلی : نوازشریف کا برا وقت شروع ، سب سے قریبی ساتھی ساتھ چھوڑ گئے

 چیف سیکرٹری پنجاب زاہد سعید بیرون ملک رخصت پر چلے گئے جبکہ ان کی جگہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب خواجہ شمائل کو چیف سیکرٹری کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف جی ٹی روڈ کے راستے لاہور آ رہے ہیں جس وقت سکیورٹی ادارے ریلی کو سکیورٹی کے لئے خطرناک قرار دے رہے ہیں ایسے میں چیف سیکرٹری اچانک رخصت پر چلے گئے ہیں اس کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

تاہم جس وقت اس بارے میں پوچھا گیا تو ذرائع نے بتایا کہ انہوں نے پہلے سے چھٹی لی ہوئی تھی۔واضح رہے کہ زاہد سعیدکوچیف سیکرٹری پنجاب نوازشریف کاقریبی ساتھی ہونے کی وجہ سے لگایاگیاتھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here