Economic growth rate revised downward

205

معاشی ترقی کی شرح 5.7 سے کم کرکے 5.2 فیصد کردی گئی

اسلام آباد: قومی اکاؤنٹس کمیٹی نے گزشتہ مالی سال کے اقتصادی اعدادوشمارپر نظر ثانی کرتے ہوئے ان میں کمی کردی ہے جس کے تحت معاشی ترقی کی شرح 5.7 کے بجائے 5.2 فی صد رہی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال معاشی ترقی کی شرح کا ابتدائی تخمینہ 5.7 فی صد تھا۔

گزشتہ روز جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان شماریات بیورو میں منعقد ہونیوالے نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کے100 ویں اجلاس میں گذشتہ مالی سال-18 2017 کے اعداد وشمار کا جائزہ لیا گیا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال معاشی ترقی کی شرح کا حتمی طور پر 5.2 فی صد رہی ہے۔ زرعی شعبے کی شرح نمو 3.8 کے بجائے 3.7 فی صد جبکہ بڑی فصلوں میں شرح نمو 3.8 کے بجائے 4.2 فیصد رہی ہے۔ صنعتی شعبے کی شرح نمو 5.8 کے بجائے 5 فی صد رہی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here