جہلم میں نواز شریف سنگین جرم کر بیٹھے، جیل کی سزا ہونے کا خدشہ

1074

جہلم میں نواز شریف سنگین جرم کر بیٹھے، جیل کی سزا ہونے کا خدشہ

 نااہل سابق وزیراعظم نواز شریف کی ریلی آج جہلم پہنچی جہاں پر انہوںنے کارکنوں سے پرجوش خطاب کیا۔ اس خطاب کے بعد قانونی ماہرین نے اپنے نکتہ نظر سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ نواز شریف نے جہلم میں خطاب کے دوران سپریم کورٹ کے ججز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس کے باعث انہیں جیل کی سزا دی جا سکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق نواز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ انہیں عوام نے وزیراعظم بنایا لیکن سپریم کورٹ کے پانچ ججوںنے بیک جنبش قلم انہیں نااہل قرار دے دیا۔ اس موقع پر قانونی

ماہرین کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے جہلم میں تقریر کے دوران توہین عدالت کی ہے جو آنے والے دنوں میں ان کے لئے کسی بڑی مشکل کا باعث بن سکتی ہے۔ قانونی ماہرین کے مطابق توہین عدالت پر کم سے کم چھ ماہ جیل کی سزا ہو سکتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here