Imam Of The Grand Mosque In Mecca Abdul Rahman Al-Sudais Disabled Person

155

اس تصویر میں امام کعبہ کس شخصیت کی وہیل چیئر کو دھکیل رہے ہیں ؟ تفصیلات آپ کو حیران کر دیں گی

مکہ المکرمہ مسجد الحرام میں امام کعبہ کی ایک معذور کی وہیل چئیر چلاتے ہوئے لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔تفصیلات کے مطابق امام کعبہ جو کہ تمام عالم اسلام کے نزدیک انتہائی معزز اور ایک مثالی نمونے کی حیثیت سے دیکھے جاتے ہیں۔جب ایسی شخصیت کوئی معمولی سا کار خیر بھی کرے تو اسے ساری دنیا میں انتہائی قابل قدر نگاہوں سے دیکھا جاتا ہے ۔
ایسا ہی ایک کام کرتے ہوئے امام کعبہ کی ایک تصویر انتہائی وائرل ہو چکی ہے اور اسے سوشل میڈیا پر کافی پذیرائی مل رہی ہے۔تصویر میں امام کعبہ ایک معذور شخص کی مدد کرتے ہوئے اسکی وہیل چئیر چلا رہے ہیں جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں نے انکو اپنے حصار میں لے رکھا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here