What Is “Iqama” In Gulf Countries ?

194

اقامہ کیا ہے?

دبئی – اقامہ خلیجی ممالک میں دوران ملازمت یا کاروبارقیام کا شناختی کارڈ یا اجازت نامہ کہلاتا ہے۔

اقامہ کیا ہے، خلیجی ممالک میں دوران ملازمت یا کاروبارقیام کا شناختی کارڈ یا اجازت نامہ کہلاتا ہے۔ اقامہ کی موجودگی میں حامل شخص آسانی سے خلیجی ملک آجاسکتا ہے۔ سعودی عرب یا خلیجی ممالک کسی غیر ملکی کو شہریت نہیں دیتے مگر غیر ملکی محنت کشوں کے طویل قیام کیلئے اقامہ جاری کرتے ہیں۔

یہ سرکاری اجازت نامہ کام کے دوران غیرملکی فرد کوسعودیہ یا کسی بھی خلیجی ملک میں قیام کا موقع فراہم کرتا ہے۔ چھٹیوں کی صورت میں یا ملک سے باہر جانے کی صورت میں اقامہ ہمیشہ پاسپورٹ کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے جس میں داخلے یا ایگزٹ کی ویزا سٹیمپ لگائی جاتی ہے۔ دبئی یا سعودی عرب میں اقامہ ہولڈرکی کمپنی کا مالک یا کفیل سارے انتظامات کا ذمہ دارہوتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here