Kerala Woman Politician Dies In Road Accident In UAE

1256

افسوسناک خبر: معروف خاتون سیاستدان کار حادثے میں جاں بحق ہوگئیں

شارجہ متحدہ عرب امارات میں بھارتی خاتون سیاستدان ٹریفک حادثے میں ہلاک ہو گئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آنجہانی خاتون گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بغیر بیلٹ باندھے بیٹھی ہوئی تھیں کہ اچانک دروازہ کھل گیا اور ان کا سر لیمپ پوسٹ سے ٹکرا گیاجس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئیں، ریسکیو ٹیموں نے انہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گئیں ۔واضح رہے کہ آنجہانی سنیتا سشانت کا تعلق بھارت کی سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے تھا۔ انہوں نے 2011ءکے ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ بھی لیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here