عدالت نے فیصلہ سنا دیا۔۔پی ٹی آئی کیلئے بڑی خوشخبری، (ن) لیگ پر بجلیاں گر گئیں

1049

عدالت نے فیصلہ سنا دیا۔۔پی ٹی آئی کیلئے بڑی خوشخبری، (ن) لیگ پر بجلیاں گر گئیں

 لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان اورشیخ رشید کی تاحیات نااہلی کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کرتے ہوئے درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے رانا علم دین غازی ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان اور شیخ رشید کے خواتین بارے سکینڈلسامنے آچکے ہیں۔ اس حوالے سے ایک کتاب میں بھی دونوں کے سکینڈل کا ذکر کیا گیا ہے۔عمران خان اور شیخ رشید بطور ایم این اے آئین کے آرٹیکل

62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے اس لئے دونوں کو تاحیات نااہل قرار دیا جائے۔عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد عمران خان اور شیخ رشید کی تاحیات نااہلی کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دیا اور درخواست گزار کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here