نواز شریف کی ریلی سے چند گھنٹے قبل ہی اہم ترین شہر میں دھماکہ ، پاک فوج کے 4 جوان شہید متعدد زخمی

251

نواز شریف کی ریلی سے چند گھنٹے قبل ہی اہم ترین شہر میں دھماکہ ، پاک فوج کے 4 جوان شہید متعدد زخمی

 سیکیورٹی فورسز نے لوئر دیر کے علاقے تیمرگرہ میں انٹیلی جنس بیس آپریشن کے نتیجے میں میجرعلی سلمان سمیت4جوان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے لوئر دیر کے علاقے تیمرگرہ میں انٹیلی جنس بیس آپریشن کیا گیا ، آپریشن کے دوران میجرعلی سلمان سمیت4جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن میں 2خودکش بمباروں نے خود کو اڑا دیا جبکہ ایک فائرنگ سے ہلاک ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کی سربراہی کرنے والے میجر علی سلمان شہید کا تعلق خفیہ ادارے سے تھا جبکہ دیگر شہید جوانوں میں حوالدار غلام نذیر، حوالداراختر، سپاہی عبدالکریم شامل ہیں۔ دوسری جانب وزیراعظم شاہد خاقان نے تیمر گرہ میں جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ ہماری بقاکی جنگ ہے ، بہادرافواج نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں۔

یاد رہے رواں سال مارچ میں آپریشن رد الفساد کے تحت اورکزئی اجنسی میں کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک جبکہ میجر مدثر اورسپاہی مطیع اللہ شہید ہوگئے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here