نواز شریف کے گاڑی سے نکلتے ہی ایک آدمی کا ہاتھ انکی گردن تک پہنچ گیا ، یہ ہاتھ کس کا تھا؟ ایجنسیوں کی دوڑیں لگ گئیں

692

نواز شریف کے گاڑی سے نکلتے ہی ایک آدمی کا ہاتھ انکی گردن تک پہنچ گیا ، یہ ہاتھ کس کا تھا؟ ایجنسیوں کی دوڑیں لگ گئیں

 نجی ٹی وی چینل نیو کے مطابق نوازشریف کی مری سے اسلام آباد آمد کے دوران سکیورٹی کے ناقص انتظامات نے کئی سوال پیدا کردیے ۔نوازشریف کار سے باہر نکلے تو ایک شخص کا ہاتھ نواز شریف کے گردن تک جاپہنچا، یہ ہاتھ کس کا تھا، ایجنسیوں نے تلاش شروع کردی۔

سابق وزیر اعظم اور کروڑوں ووٹ حاصل کرنےوالےلیڈر کو سیکیورٹی حکام نے اکیلے کیوں چھوڑا، کیا لاہور جاتے ہوئے بھی سکیورٹی کی صورت حال ایسی ہی ہو گی، واقعے نے سوال اٹھا دیا۔ہفتے کو سابق وزیراعظم نواز شریف مری سے اسلام آباد آ رہے تھے کہ بھارہ کہو کے مقام پر عوام ان کے استقبال کے لیے امڈ آئے۔

اس استقبال کے مناظر پر میاں نواز شریف کے حامی خوش تو بہت ہوں گے لیکن بعض مناظر ایسے ہیں جن پر انہی کے مداحوں اور خیرخواہوں کو تشویش ہونی چاہیے۔نواز شریف اپنے مداحوں کو دیکھ کر گاڑی سے نہ صرف گاڑی سے باہر نکل آئے بلکہ مداحوں میں سے کچھ ان کے اتنے قریب آ گئے کہ انہیں نواز شریف کو چھونے کا موقع بھی مل گیا

پاکستان جیسے ملک میں یہ مناظر بہت تشویش ناک ہیں۔ایک سابق وزیراعظم ہونے کی حیثیت سے نواز شریف سکیورٹی کے حق دار ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ انہیں خود اور ان کے مداحوں کو بھی ان کی سکیورٹی کا خاص خیال رکھنا ہو گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here