Reham Khan Ki Siasat Main Entry

1472

سیاست میں باقاعدہ انٹری،کس جماعت کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لیں گی؟،ریحام خان نے سرپرائز دیدیا

چیئرمین تحریک انصاف عمران کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ ہری پور اور مانسہرہ سے الیکشن میں حصہ لے سکتی ہوں سخت عوامی دباؤ کا شکار ہوں عوام کی محبت مجھے الیکشن میں حصہ لینے پر مجبور کر رہی ہے مگر ابھی اتک حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے، اگر الیکشن میںحصہ لیا تو کسی جماعت کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑوں گی بلکہ آزاد حثیت سے الیکشن میں مقابلہ کروں گی ہزارہ میرا پنا علاقہ ہے ہری پور پنیاں میری ننیال کا علاقہ میں میری والدہ اور نانی اس علاقہ سے ہیں اس وجہسے یہاں کی عوام مجھ سے بے پناہ محبت کرتے ہیں ان کے خلوص اور محبت ہی کی وجہ سے آج بھی اس علاقوں کے عوام کے ساتھ کھڑی ہوں، اگر اس حلقہ سے الیکشن جیت لیا تو تھانہ کلچر اور کلا شنکوف کلچر کے خاتمے کو بھی یقینی بناؤں گی عوام جس طرح سے عزت اور حوصلہ افرائی کر رہے ہیں مستقبل میں ان علاقوں میں کسی بھی حلقہ کا انتخاب کر سکتی ہوں۔ ریحام خان نے ہفتہ کو ہری پور کے علاقہ پنیاں کے دورہ ہری پور اپنی پنیاں کے مقام پر گندم کٹائی کا افتتاح کے بعد شہریوں سے گفتگو ک رہیں تھیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here