سعودی عرب کا آڈیو اور وڈیو کالنگ ایپلی کیشنز پر سے پابندی ختم کرنے کا اعلان

166

سعودی عرب کا آڈیو اور وڈیو کالنگ ایپلی کیشنز پر سے پابندی ختم کرنے کا اعلان

سعودی عرب میں ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ بدھ سے مملکت میں تمام صارفین آڈیو اور وڈیو کالز کی انٹرنیٹ ایپلی کیشنز کا استعمال کر سکیں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتھارٹی نے اپنے اکاؤنٹ پر ایک ٹوئیٹ میں بتایا کہ صارف کی ضرورت اور عالمی رجحانات کے شانہ بشانہ رہنے کے واسطے ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی انٹرنیٹ کے ذریعے کالنگ ایپلی کیشنوں پر سے پابندیہٹانے کا اعلان کر رہی ہے۔سعودی ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے سرکاری ترجمان عادل ابو حمید کے مطابق اس سلسلے میں صارفین کی جانب سے استعمال کی جانے والی

تمام کالنگ ایپلی کیشنز دستیاب ہوں گی جن میں فیس ٹائم ، اسنیپ شاٹ ، اسکائپ ، لائن ، ٹیلی گرام ، ٹینگو اور واٹس ایپ شامل ہیں۔ابو حمید نے باور کرایا کہ یہ فیصلہ ٹیلی کمیونی کیشن اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے سیکٹروں میں جدید رجحانات کو مدّ نظر رکھتے ہوئے کیاگیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں مملکت میں ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی تمام صارفین کو اعلی ترین خدمات پیش کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here