1999ء میں جب نواز شریف کی حکومت ختم ہوئی تو کلثوم نواز رات کی تاریکی میں کس اہم ترین شخصیت کے پاس گئی تھیں؟ ایسا انکشاف ہوگیا کہ لیگی منہ چھانے پر مجبور ہوگئے

2745

1999ء میں جب نواز شریف کی حکومت ختم ہوئی تو کلثوم نواز رات کی تاریکی میں کس اہم ترین شخصیت کے پاس گئی تھیں؟ ایسا انکشاف ہوگیا کہ لیگی منہ چھانے پر مجبور ہوگئے

نجی ٹی وی پروگرا م میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر سیاستدان و مرکزی رہنما پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ کے اہم انکشافات۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ یہ شو کروایا جا رہا ہے کہ نواز شریف کے ساتھ ریلی میں لاکھوں لوگ ہیں لیکن حقیقت میں ہزاروںہیں، فرض کریں اگر لاکھوں لوگ بھی ہوںتو کیا فرق پڑ جائے گا؟

ان کی سزا ختم تو نہیں ہونی، ان کے ریفرنسز ختم تو نہیں ہوں گے۔ نواز شریف صرف پاور شو کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ نواز شریف نے کبھی پارلیمنٹ کو مضبوط نہیں کیا، اگر انہوں نے پارلیمنٹ کو مضبوط کیا ہوتا تو آج انہیں یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اب جب نواز شریف خود پھنس چکے ہیں تو وہ یہ کہہ رہے ہیں کہ آرٹیکل 62 اور 63ختم ہو جانا چاہئے، 1999 میں جب نواز شریف کی حکومت ختم ہو گئی تھی تو ان کی اہلیہ کلثوم نواز باہر نکلی تھیں، اس وقت وہ نوابزادہ نصر اللہ کے پاس بھی گئیں کہ نواز شریف کی جان بچائی جائے

اور ملک میں جمہوریت بحال کی جائے، اس وقت کلثوم نواز کی درخواست پر نوابزادہ نصر اللہ اور تمام جماعتیں نواز شریف کی جان بچانے کیلئے کوشش کرنے لگیں تو نواز شریف نے راتوں رات معاہدہ لکھا اور بال بچوں سمیت باہر فرار ہو گئے، اس وقت نوابزادہ نصراللہ نے نواز شریف کے بارے میں ایک جملہ کہا تھا کہ ’زندگی میں بڑی سیاست کی ہے، پہلی دفعہ کسی کاروباری پر اعتمادکیا تھا ، آج پتہ چلا ہے کہ کاروباری اور سیاستدان میں فرق کیا ہوتا ہے؟ نواز شریف ایک کاروباری آدمی تھا اسلئے نقصان دیکھ کر معاہدہ کرکے نکل گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here