چوہدری نثار نے انتہائی گھٹیا حرکت کی ہے، آج سٹیج پر کیوں نہیں گیا؟ ن لیگ کے رہنما چوہدری نثار پر چڑھ دوڑے

426

چوہدری نثار نے انتہائی گھٹیا حرکت کی ہے، آج سٹیج پر کیوں نہیں گیا؟ ن لیگ کے رہنما چوہدری نثار پر چڑھ دوڑے

 نااہل سابق وزیراعظم نواز شریف کی ریلی میں سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی عدم شرکت۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی ریلی جب سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے حلقے سے گزری تو انہوں نے ریلی میں شرکت نہیں کی بلکہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد چلے گئے جس سے عوام میں سخت مایوسی پائی گئی۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) جہلم کے جنرل سیکرٹری اعجاز جنجوعہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے ردعمل میں کہا کہ چوہدری نثار نے ریلی میں

شرکت نہ کر کے انتہائی گھٹیا حرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ سٹیج سے واپس آنے کی وجہ سٹیج پر چوہدری نثار کے پوسٹر تھے۔ اس بیان سے واضح ہوتا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے ورکر چوہدری نثار کے بارے میں کس قسم کے خیالات رکھتے ہیں جبکہ سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ انہیں کمر کے درد کے باعث نواز شریف نے جلسے میں شرکت سے منع کر دیا تھا۔

دریں اثنا سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہاہے کہ ہمیں برداشت اورتحمل سے چلناچاہئے اورانتہائی حدتک نہیں جاناچاہئے ،جس سے اداروں کواپنے خلاف کرلیں ،سوچ سمجھ کرپارٹی کومضبوط کرناچاہئے۔جمعرات کے روزسابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے قومی اسمبلی میں ارکان سے غیررسمی گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہمیں برداشت اورتحمل سے چلناچاہئے ایساطرزعمل اختیارنہ کریں جس سے اداروں کواپنے خلاف کرلیں۔موجودہ حالات میں انتہائی حدتک نہیں جاناچاہئے۔

انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقارعلی بھٹوصاحب اگرپی این اے سے بات کرلیتے تومعاملات نہ بگڑتے ،بھٹوصاحب انتہائی لیول تک گئے اورانہیں نقصان ہوا۔بے نظیربھٹوصاحبہ 86میں واپس آئیں توان کا شاندار استقبال ہوامگرآنے کے بعدبے نظیرنے اس قدرسخت تحریک چلائی کہ کارکن اورعوام تھک گئے ،اس وقت انتخابات کانتیجہ آیاتوپیپلزپارٹی کی خواہش وتوقع کے مطابق نشستیں نہ مل سکیں ،چوہدری نثارنے مزیدکہاکہ ابھی بھی سوچ سمجھ کرپارٹی کی مضبوطی کیلئے کام کرناہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here