ایسا کیا ہوا کہ معروف اداکاراؤں نے شوبز کی چاک چوند دنیا کو خیر باد کہتے ہوئے اپنی آخرت سنوارنے کی طرف توجہ دے دی ؟

431

ایسا کیا ہوا کہ معروف اداکاراؤں نے شوبز کی چاک چوند دنیا کو خیر باد کہتے ہوئے اپنی آخرت سنوارنے کی طرف توجہ دے دی ؟

شوبز کی دنیا آسمان پر چمکتا ہوا وہ چاند ہے جسے ہر کوئی پانے کی تمنا کرتا ہے اور یہ تاج جس کے سر پر سج جائے وہ اسے اتنی آسانی اتارتا نہیں ہے۔لیکن گلیمر کی اس چمکتی دمکتی دنیا میں کچھ فنکار ایسے بھی ہیں جنہوں نے مذہب کے لئے شوبز کو خیرباد کہہ دیا،آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ وہ کون سے فنکار ہیں جنہوں نے مذہب پر شوبز کو ترجیح دی یقیناً آپ جان کر حیران رہ جائیں گے۔

پاکستان کی نامور ڈانسر اور فنکارہ و اداکارہ لکی علی نے شوبز کو خیر باد کہہ کر دین کی تعلیم حاصل کرنا شروع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 15 سال تک شوبز پر چھائے رہنے کے بعد معروف سٹیج ڈانسر اور اداکارہ لکی علی نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے اور اپنا دھیان اور توجہ دین اسلام کی طرف کر لی ہے ۔ڈانسر لکی علی نے فیس بک اور ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ شوبز کا حصہ رہنے پر میں اللہ تعالیٰ سے معافی کی طلبگار ہوئی ہوں اور آئیندہ زندگی میں نے دین اسلام کی تعلیمات کے مطابق گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سارہ چوہدری پاکستانی ٹی وی کی مشہور اداکارہ سارہ چوہدری کو کون نہیں جانتا لیکن آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ انہوں نے دین سے قریب ہونے کے لئے شوبز کو چھوڑ دیا ہے ،ان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قرآن اور حدیث کو سمجھ کر پڑھنے کے بعد میرے اور خدا کے درمیان جو دوری تھی وہ ختم ہوگئی اور میں اسلام کی اصل روح سے واقف ہوگئی ہوں۔

انسانی فطرت ہے کہ وہ آرام دہ زندگی بسر کرے اس کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو وہ دنیا بھر میں مشہور ہوں لوگ اس کے آگے پیچھے گھومیں لیکن اس دنیا میں ایسی شخصیات بھی موجو د ہیں جو پُرآسائش زندگی کو چھوڑ کر دین اسلام کی تبلیغ کے راستے کو اپنی ندگی کا منشور بنالیتے ہیں اختلاف اپنی جگہ لیکن یہ سوچ کر ہر شخص کو حیرانگی ہوتی ہے کہ اتنی خوبصورت زندگی کو کیوں خیر باد کہا گیا آج آپ کو ایسی شخصیت جنہوں نے تقریباً 11 سال تک اداکاری کے جوہر دکھائے حال ہی میں اپنے کئیریر کے عروج کے زمانے میں اداکاری سے کنارہ کشی کرتے ہوئے ساتھ یہ بھی فرما گئیں اداکاری حرام ہے۔ شوبز سے وابستہ شخصیات اِس پر شدید تنقید کی اس کے بعدمحترمہ منظر عام سے غائب ہو گئ تھیں۔

علی حیدر علی حیدر نوے کی دہائی میں پاکستان کے معروف گلوکار اور نوجوانوں میں بے انتہا مقبول تھے ،اپنے بیٹے کی شدید بیماری کے دوران انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ شوبز کی دنیا کوچھوڑ کر مذہب کی راہ اپنالیں گے۔

علی افضل ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار علی افضل نے بھی شوبز کو خیر باد کہہ کر دین کی راہ اپنالی ہے ،ان کا کہنا ہے کہ مجھے سمجھ آگیا ہے کہ انسان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہے ، اب میں اپنی زندگی صرف دین کے کاموں کے لئے وقف کرونگا اور تبلیغ کرونگا۔

عروج ناصر مشہور اداکارہ اور ماڈل عروج ناصر نے اپنے کیرئیر کے عروج میں شوبز کو خیر باد کہا اور اب آپ انہیں مکمل طور پر عبایا اور اسکارف میں دیکھ سکتے ہیں۔

ستائش خان ستائش خان پاکستان کی معروف ماڈل اداکارہ تھیں انہوں نے پی ٹی وی پر بھی کام کیا ہے لیکن کچھ عرصہ پہلے انہوں نے شوبز کی دنیا کو خیرباد کہہ دیا اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ شوبز میں آنا میری غلطی نہیں تھی کیونکہ میں نے جتنا بھی کام کیا عزت کے ساتھ کیا لیکن اب مجھے سمجھ آگیا ہے کہ ہماری اصل منزل کیا ہے ،میں خدا سے اپنے گناہوں کی معافی مانگتی ہوں اور اپنی آنے والی زندگی ایک عام لڑکی کی طرح گزاروں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here