There Won’t Be A War At Doklam As China And India Agree To Disengage

520

 چین کا آخری الٹی میٹم‘‘ بھارت نے گھٹنے ٹیک دیئے

بیجنگ چین کے آخری الٹی میٹم کے بعد بھارت نے گھٹنے ٹیکتے ہوئے اپنی فوج سرحد سے پیچھے ہٹانے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چین اور بھارت کے درمیان سرحدی تنازع شدت کے بعد مفاہمتی صورتحال پر آ گیا ہے۔ اس سے قبل چینی تھنک ٹینک کے اراکین کا کہنا ہے کہ سکیم سیکٹر میں ڈوکلا کے مقام پر بھارت کی جانب سے تعینات فوجیوں کو علاقے سے نکالا یا پھر انہیں گرفتار جا سکتا ہے۔شنگھائی اکیڈمی آف سوشل سائنسز کے بین الاقوامی تعلقات عامہ کے انسٹیٹیوٹ کے تحقیق کارہو زیونگ کے مطابق چینیحکومت اور تھنک ٹینک کی جانب سے متعدد بار انتباہ کے باوجود ڈوکلا سے فوجی نہ ہٹانے پر چین کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا جا رہاتھا۔یاد رہے کہ اس تنازع کا آغاز رواں سال جون میں اُس وقت ہوا تھا جب بھارتی فوج کی جانب سے ڈوکلام میں چینی علاقے میں سڑکوں پر جاری کام کو روک دیا گیا تھا جس کے بعد چینی اور بھارتی فوج آمنے سامنے ہے۔چین، بھارت اور بھوٹان کی سرحدوں کو آپس میں ملانے والے اپنے علاقے میں ایک سڑک تعمیر کر رہا ہے اور یہ علاقہ بھارتی ریاست سکم سے ملتا ہے۔

1 COMMENT

  1. Neext time I read a blog, Hopefully it does not fail me just
    as much as this particular one. I mean, Yes, it waas my choice to read
    through, however I genuinely believed you’d have something
    helpful to say. All I hear is a bunch oof crying about something you could possibly fix
    if you weren’t too busy looking for attention.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here