ویمن کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستانی ٹیم جنوبی افریقہ کیخلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گی

2082

میچ کل پاکستانی وقت کے مطابق دن ڈھائی بجے شروع ہو گا۔ ثناء میر کی قیادت میں وومن کرکٹ ٹیم اِن ایکشن ہو گی۔ سکواڈ میں اسماویہ اقبال، بسمہ معروف، جویریہ خان سمیت نین عابدی اور سعدیہ یوسف شامل ہیں۔

 انگلینڈ میں شروع ہونے والے آئی سی سی ویمن ورلڈکپ کے دوسرے روز ایک ہی میچ ہو گا۔ لیسٹر میں پاکستان اور جنوبی افریقی ویمن ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن ڈھائی بجے شروع ہو گا۔ ثناء میر کی قیادت میں قومی ٹیم اِن ایکشن ہو گی۔ سکواڈ میں اسماویہ اقبال، بسمہ معروف، جویریہ خان سمیت نین عابدی اور سعدیہ یوسف شامل ہیں۔ پروٹیز کی قیادت ڈین وین نیکرک سنبھالیں گی۔ قومی کپتان ثنا میر جیت کا جذبہ ظاہر کر چکی ہیں کہ سرفراز الیون کے بعد وہ بھی بڑا کارنامہ دکھائیں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here