کیا آپ نوکیا سکس خریدنا پسند کریں گے؟

518

کیا آپ نوکیا سکس خریدنا پسند کریں گے؟

نوکیا نے کئی سال بعد عالمی مارکیٹ کے لیے رواں سال کے شروع میں تین نئے اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز متعارف کرائے تھے، جس میں سے دو فونز پاکستان میں دستیاب ہونے کے بعد آخری فون نوکیا سکس بھی اب پاکستان کی موبائل مارکیٹوں میں فروخت کے لیے پیش کردیا گیا۔

اس فون کی قیمت 27 ہزار 900 رکھی گئی ہے، جسے سب سے پہلے فروری میں بارسلونا سپین میں موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران نمائش کے لیے پیش کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ نوکیا نے عالمی مارکیٹ کے لیے تین نئے اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز متعارف کرائے تھے جن میں نوکیا 6، نوکیا 5 اور نوکیا 3 موجود ہیں۔

اور یہ تینوں ہی فونز اب پاکستان میں دستیاب ہیں۔

ڈیزائن اور ڈسپلے

اس فون میں اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے، 3 جی بی ریم، 32 جی بی اسٹوریج اور 3000 ایم اے ایچ بیٹری وغیرہ قابل ذکر ہیں، کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس فون کی بیٹری کا اسٹینڈ بائی ٹائم 768 گھنٹے یا 32 دن ہے، جبکہ ٹاک ٹائم لگاتار اٹھارہ گھنٹے سے زیادہ اور میوزک پلے کی صورت میں بیٹری 22 گھنٹے تک چلے گی۔

کیمرا

نوکیا سکس 5.5 انچ کی ڈیوائس ہے جس میں 16 میگا پکسلز کا رئیر اور 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ ہے۔

اس فون کی قیمت 27 ہزار 900 روپے رکھی گئی ہے۔

خیال رہے کہ نوکیا نے اپنا اب تک کا سب سے کامیاب موبائل فون 3310 رواں سال لانچ کردیا، جسے سترہ سال قبل پہلی بار فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : نوکیا 3310 کی واپسی

نوکیا 3310 کی فروخت 2005 میں ختم کردی گئی تھی اور کمپنی نے اس کے 126 ملین سے زیادہ سیٹس فروخت کیے۔

بارسلونا میں جاری موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران نوکیا 3310 کو متعارف کرایا گیا اور اچھی خبر یہ ہے کہ یہ پہلے کے مقابلے میں اب پہلے سے زیادہ بہتر ہوگیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here